کائونٹی چیمپئن شپ، ڈائوسن کی شاندار بیٹنگ، ہیمشائر کی یورکشائر کیخلاف جیت

جاری انگلش کائونٹی چیمپئن شپ میں ہیمشائر کائونٹی کے لیام ڈائوسن نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو یورکشائر کیخلاف میچ میں فاتح بنوا دیا ، لیام ڈائوسن جنہوں نے پہلی اننگز میں 61 رنز سکور کئے تھے نے دوسری اننگز میں بھی ایسے موقع پر 67 رنز کی اننگزکھیلی جب ان کی ٹیم 103 کے مجموعی سکور پر چھ وکٹیں گنوا بیٹھی تھی اور اسے میچ جیتنے کیلئے 197 رنز کا ہدف ملا تھا یہ ہیمشائر کائونٹی کی 2008 کے بعد ہوم گرائونڈ پر یورکشائر کیخلاف پہلی جیت ہے ، یاد رہے کہ یورکشائر نے پہلے کھیلتے ہوئے تمام وکٹوں کے نقصان پر 428 رن رنز بنائے تھے، جس کے جواب میں ہیمشائر نے پہلی اننگز میں تمام وکٹوں کے نقصان پر 410 رنزسکور کئے ، دوسری اننگز میں یورکشائر کی ٹیم 178 رنز پر آئوٹ ہو گئی تھی اور اس کے بعد ہیمشائر کو جیت کیلئے 197 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میج جیت لیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹاکرا کل ہوگا