شانگلہ

شانگلہ میں دو گروپوں میں خونی تصادم، 3 افراد قل

ویب ڈیسک: شانگلہ تحصیل الپوری کے علاقے لیلونی میں جائیداد کی ملکیت کے تنازع پرمخالفین میں فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد قتل جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق فائرنگ سے 2 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی شخص ہسپتال منتقلی کے دوران دم توڑ گیا، فائرنگ کی زد میں آکر 2 افراد زخمی بھی ہوئے۔ ریسکیو 1122 کے مطابق لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال الپوری منتقل کر دیا گیا۔ ۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی۔

مزید پڑھیں:  اسرائیلی وحشیانہ بمباری رمضان میں بھی جاری، 27 فلسطینی شہید