بھارت کیخلاف وائٹ بال سیریز

بھارت کیخلاف وائٹ بال سیریز، سری لنکن ویمنز ٹیم میں بڑی تبدیلی

سری لنکا نے 23 جون سے بھارت کیخلاف ہوم گرائونڈ پر شروع ہونے والی وائٹ بال سیریز کیلئے ٹیم کا اعلان کردیا ہ.

سلیکٹرز نے حال ہی میں دورہ پاکستان کے دوران شکست سے دوچار ہونے والی سری لنکن ویمنز ٹیم میں بڑی تبدیلیاں کی ہیں، بھارت کیخلاف سیریز کیلئے لیگ سپنر رشمی ڈی سلوا اور وکٹ کیپر بیٹر کوشانی نوتھیانگانا کو ٹیم کا حصہ بنا لیا ہے دونوں نے اب تک سری لنکا کی جانب سے کوئی انٹرنیشنل میچ نہیں کھیلا ہے.

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل 9 کا فائنل، ملتان سلطانز کی بیٹنگ جاری

اعلان کردہ سکواڈ میں بائیں ہاتھ کی فاسٹ بائولر تھریکا سیونڈی، آل رائونڈر وشمی گونارتنے، ساتھیا سانیدپانی اور مالشا شاہانی کو بھی سکواڈ میں طلب کیا گیا ہے جبکہ تجربہ کار وکٹ کیپر بیٹر پرسادانی ویراکوڈی اور بائیں ہاتھ کی سپنر سجنی نسانسالا کو ٹیم سے ڈراپ کردیا گیا ہے.

مزید پڑھیں:  اسلام آباد یونائیٹڈ تیسری بار پی ایس ایل کی چمپئن بن گئی

آل رائونڈر ہنسیما کورنارتنے ٹیم میں اپنی جگہ برقرار رکھنے میں کامیاب رہی ہیں انہیں دورہ پاکستان کے آغاز سے چند لمحے پہلے ٹیم میں ان فٹ امیشا کی جگہ دی گئی تھی جو طویل عرصے سے گھٹنے کی انجری کا شکار ہیں۔