تیونس کی خاتون ٹینس کھلاڑی

تیونس کی خاتون ٹینس کھلاڑی اونس جبیر عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گئیں

تیونس سے تعلق رکھنے والی ٹینس کی خاتون کھلاڑی اونس جبیر کی شاندار کارکردگی نے انہیں صلہ دینا شروع کردیا ہے اور اعلان خواتین ٹینس کھلاڑیوں کی نئی عالمی درجہ بندی میں وہ تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہی.

، اونس جبیر جنہوں نے حال ہی میں اپنے کیریئر کا تیسرا ڈبلیو ٹی اے اعزاز برلن اوپن بھی جیتا ہے کا کہنا ہے کہ مجھے خوشی ہے کہ عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہوں ان کا کہنا تھا جو محنت کی ہے اب اس کا صلہ ملنا شروع ہو گیا ہے.

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

، اپنے ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہر مقابلے کے بعد میری کوشش ہوتی کہ سامنے آنے والی خامیوں کو آئندہ مقابلے سے پہلے دور کروں اور یہی میری کامیابی کی وجہ ہے، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب میرا اگلا ہدف عالمی نمبر ٹو بننا ہے جس کے بعد میری کوشش ہو گی کہ آئیگا سوسیٹیک سے عالمی نمبر ون کی پوزیشن چھین لوں لیکن اس کیلئے ابھی مجھے بہت محنت کرنی ہے اور ایک لمبا سفر بھی طے کرنا ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا