وزیراعظم شہبازشریف

وزیراعظم شہبازشریف کا قائممقام افغان وزیراعظم کوٹیلیفون، زلزلے میں جانی ومالی نقصان پراظہار تعزیت

ویب ڈیسک: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عبوری افغان حکومت کے قائم مقام وزیر اعظم ملا محمد حسن اخوند کو ٹیلی فون کیا، وزیر اعظم نے افغانستان میں آنے والے تباہ کن زلزلے کے نتیجے میں جانی اور مالی نقصان پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے گہری ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا۔

جاں بحق افراد کی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔

مزید پڑھیں:  مہنگائی میں اضافہ جاری :مرغی ،دالیں ،گوشت سمیت19اشیاء مہنگی

وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ پاکستان مشکل کی اس گھڑی میں اپنے افغان بھائیوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑا ہے۔ غلام خان اور انگور اڈہ بارڈر کراسنگ پوائنٹس کو پاکستانی ہسپتالوں میں علاج کے لیے شدید زخمی افغانوں کی آمدورفت کے لیے کھول دیا گیا ہے، آنے والے دنوں میں بھی پاکستان افغانستان کی مدد جاری رکھے گا۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس 2024 کا میلا سج گیا، سائبر حملوں کا بھی خطرہ

وزیراعظم شہبازشریف نے موثر سرحدی انتظام کے ذریعے تجارت اور لوگوں کی نقل و حرکت کو آسان بنانے کے لیے حکومت پاکستان کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا اور کہا کہ پاکستان امن، ترقی اور خوشحالی کے مقصد کو فروغ دینے کے لیے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کے لیے پرعزم ہے۔