وزیراعلی خیبر پختونخوا نے 5 روزہ انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کر دیا

ویب ڈیسک: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمودخان نے پولیس ہسپتال میں بچوں کو حفاظتی ویکسین پلا کر انسداد پولیو مہم کا افتتاح کر دیا۔ سیکرٹری ہیلتھ امرسلطان ترین نے شرکاء کو بریفنگ دی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے 25 اضلاع میں پولیو مہم 27 جون سے شروع ہوگا، مہم کیلئے 11 ہزار 300 سے زائد ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، 14 ہزار پولیس اہلکار سیکیورٹی پر مامور ہوں گے۔ امر سلطان ترین نے کہا کہ رواں سال وزیرستان میں دس پولیو کیسز کی بڑی وجہ بچوں کو قطرے نہ پلانا ہے، شمالی وزیرستان میں پولیو کے خاتمے کیلئے اقدامات شروع کئے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں اہم شخصیات کی سیکیورٹی کیلئے الگ ونگ بنانے کا فیصلہ