اپنی سماجی ذمہ داری کو مد نظر رکھتے ہوئے بی او جی نے ٹرسٹ کی حیثیت سے پاکستان کرکٹ فائونڈیشن کی بنیاد رکھنے کی بھی منظوری دے دی ہے۔
یہ فائونڈیشن ریٹائرڈ کرکٹرز، میچ آفیشلز، سکوررز اور گرائونڈ سٹاف کی دیکھ بھال کرے گی۔
اس فائونڈیشن سے مستفید ہونے کے لیے اہلیت کے معیار کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر بی او جی نے پاکستان کرکٹ فائونڈیشن کو آئندہ مالی سال کے لیے دس کروڑ روپے عطیہ کرنے کی منظوری دے دی ہے۔