پی کے 7 سوات

پی کے 7 سوات میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ

ویب ڈیسک: سوات کے حلقہ پی کے 7 میں ضمنی الیکشن کے لیے پولنگ جاری ہے، پولنگ کا عمل شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے جاری رہے گا۔

ایک لاکھ 83 ہزار 308 ووٹرز کل اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق حلقے میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 88 جبکہ 81 ہزار 220 خواتین ووٹرز ہیں۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: کرپشن کے الزام پر برطرف ججز سمیت 11جوڈیشل افسران بحال

ووٹنگ کیلئے 124 پولنگ اسٹیشن اور 308 پولنگ بوتھ قائم کیے گئے ہیں۔ حلقہ پی کے 7 سوات میں پی ٹی آئی کے فضل مولان اور اے این پی کے حسین احمد سمیت 4 امیدوار مدمقابل ہیں۔ نشست اے این پی کے وقار احمد کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

مزید پڑھیں:  صحافی حسن زیب کے قاتل گرفتار، وجہ تنازعہ پلاٹ لین دین بنی