سراج الحق

عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے، سراج الحق

ویب ڈیسک: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ انصاف کے دروازے بند ہو چکے ہر طبقہ پریشان ہیں ملک میں خانہ جنگی کا خدشہ ہے۔

ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ حکومت سے کہتا ہوں مہنگائی ختم کریں، عوام کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوچکا ہے کاروبار اورفصلیں تباہ ہو رہی ہیں ملک میں خانہ جنگی کا خطرہ ہے۔ سراج الحق نے کہا کہ اس وقت پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی کا مقابلہ ہے، نالائق اور سپر نالائق کا مقابلہ ہے۔

مزید پڑھیں:  تخت بھائی :4بچوں کی ماں نے زہریلی دوا کھا کر زندگی کا خاتمہ کردیا

کشمیر کو بیچنے میں پی ڈی ایم اور پی ٹی آئی شامل ہیں،انہوں نے پاکستان کو بھی آئی ایم ایف کے ہاتھوں بیچ دیا۔ حکمرانوں کے کاروبار اور خزانوں میں اضافہ ہو رہا ہے جن کے پاس پیسہ ہے وہ بیرون ملک بھاگ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:  خان یونس میں اجتماعی قبر دریافت، 100 سے زائد نعشیں نکال لی گئیں

انہوں نے کہا کہ نوجوان بے روزگار ہو رہے ہیں اور کاروباری طبقہ اس وقت بہت پریشان ہے۔ ٹرین مارچ کے اختتام پر راولپنڈی سے روات کی طرف مارچ کروں گا۔ میرے مارچ کا مقصد صرف مہنگائی کا خاتمہ ہے۔