سری لنکا اور آسڑیلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ

سری لنکا اور آسڑیلیا کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ کل شروع ہوگا

سری لنکا اور آسڑیلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ کل سے گال میں شروع ہو رہا ہے،

میزبان سری لنکن ٹیم نے آسڑیلیا کو سپن جال میں پھنسنے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں اور قوی امکان ہے کہ نوجوان سپنر جیفری وینڈرسے کو آسڑیلیا کیخلاف ڈیبیو کرایا جائیگا دوسری جانب آسڑیلیا نے سری لنکا کیخلاف اسی ٹیم کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے جس نے پاکستان میں تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز جیتی تھی، آسڑیلوی ٹیم کے کپتان پیٹ کمنز نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے کہ گال وکٹ کو دیکھتے ہوئے لیگ سپنر مچل سویپسن کو ٹیم کا حصہ بنایا جائیگا

گال میں تیار کی جانے والی وکٹ کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ حسب روایت سپنرز کو مدد فراہم کریگی ، اب تک گال میں ہونے والے اکیس ٹیسٹ میچوں میں سے بیس بار ایسا ہوا ہے کہ جس ٹیم نے ٹاس جیتا ہے اس نے پہلے بیٹنگ کو ترجیح دی ہے اور صرف تین بار ایسا ہوا ہے کہ ٹاس جیتنے والی ٹیم کو شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے اس میں سری لنکا کو دو بار شکست ہو چکی ہے، گال کی وکٹ پر پہلی اننگز کا اوسط سکور 273 رنز ہے جبکہ بیٹرز 26.98 سے زائد کی اوسط سے رنز نہیں بنا سکے ہیں

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

یہاں پر کھیلے گئے اکیس ٹیسٹ میچوں میں سپنرز نے 78 فیصد وکٹیں حاصل کی ہیں جبکہ سپنرز نے ہی اس وکٹ پر 77 فیصد اوورز بھی کرائے ہیں ، سری لنکن ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے یہاں چودہ اننگز میں 65.23 کی اوسط سے 848 رنز سکور کرچکے ہیں جس میں تین سنچریاں اور تین نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ انجیلو میتھوز دوسرے بیٹر ہیں جنہوں نے اس وکٹ پر پانچ سو رنز بنا رکھے ہیں، آسڑیلوی ٹیم میں شامل فاسٹ بائولر مچل سٹارک نے 2016 میں اس وکٹ پر 94 رنز دیکر 11 وکٹیں حاصل کی تھیں اور یہ دنیا کے واحد بائولر ہیں جنہوں نے گال کی وکٹ پر دس وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا