ویمن کرکٹرز کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان

پی سی بی نے ویمن کرکٹرز کیلئے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے سیزن 2022-23 کیلئے ویمنز سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا ہے اعلان کردہ کنٹریکٹ میں مجموعی طور پر 20 خواتین کرکٹرز کو شامل کیا گیا ہے .

کنٹریکٹ میں آٹھ کرکٹرز کو ترقی جبکہ تین، طوبیٰ، گل فیروزہ اور صدف شمس کو پہلی مرتبہ کنٹریکٹ کا حصہ بنایا گیا ہے، سیزن 2021-22 میں عمدہ کارکردگی کی بدولت سدرہ امین، غلام فاطمہ اور ارم جاوید کو دوبارہ سنٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے،

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

مئی میں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی ویمن آف دی منتھ کا ایوارڈ جیتنے والی اکیس سالہ طوبیٰ حسن کو سنٹرل کنٹریکٹ کو ڈی کیٹیگری کا حصہ بنایا گیا ہے طوبیٰ حسن کا کہنا ہے کہ وہ سنٹرل کنٹریکٹ ملنے پر خوش ہیں بالآخر انہیں محنت کا صلہ مل گیا ہے ان کی تمام تر توجہ میدان میں عمدہ کارکردگی پیش کرنے پر مرکوز رہے گی وہ اب زیادہ محنت کرینگی۔

پی سی بی کی جانب سے ویمن کرکٹرز کے اعلان کردہ سنٹرل کنٹریکٹ کے مطابق کیٹیگری اے میں بسمہ معروف، ندا ڈار اور عالیہ ریاض، کیٹیگری بی میں انعم امین ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، نشرہ سندھو اور عمیمہ سہیل، کیٹیگری سی میں عائشہ نسیم، منبیہ علی، جویریہ خان، سدرہ امین اور سدرہ نواز جبکہ کیٹیگری ڈی میں غلام فاطمہ، گل فیروزہ، ارم جاوید، کائنات امتیاز، سعدیہ اقبال، صدف شمس اور طوبیٰ حسن شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا