یورپی انڈر19 فٹبال چیمپئن شپ

یورپی انڈر19 فٹبال چیمپئن شپ انگلینڈ نے جیت لی

انگلینڈ کی انڈر 19 فٹبال ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے یورپی انڈر 19 فٹبال چیمپئن شپ کے فائنل میں اسرائیل کی ٹیم کو ایک گول میں خسارے میں جانے کے باوجود تین ایک سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرلیا،

اسرائیل کی جانب سے آسکر گلوچ نے گول سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو برتری دلا دی تاہم یہ برتری زیادہ دیر قائم نہ رہ سکی اور انگلینڈ کی ٹیم کے کھلاڑی کولم ڈوئل نے خوبصورت گول سکور کرتے ہوئے مقابلہ ایک ایک گول سے برابر کردیا جس کے بعد دونوں ٹیموں کی جانب سے برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی گئی مگر کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہوسکی اور مقابلہ مقررہ وقت تک ایک ایک گول سے برابر رہا جس کے بعد میچ کو فیصلہ کن بنانے کیلئے فاضل وقت دیا گیا جس میں انگلش ٹیم نے دو گول سکور کرتے ہوئے تین ایک سے فتح اپنے نام کرلی۔یہ پانچ سالوں کے دوران دوسرا موقع ہے کہ انگلینڈ کی ٹیم یہ اعزاز اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:نیوزی لینڈنے پاکستان کو 4رنز سے شکست دیدی