پاکستان ویمن کرکٹرز

پاکستان ویمن کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کا پہلا روز سیاسی گہما گہمی کے باعث مختصر

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دولت مشترکہ کھیلوں میں کرکٹ ایونٹ ، دورہ آئرلینڈ کی تیاریوں کے سلسلے میں راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم پہنچ گئی ہے جہاں گزشتہ روز ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی زیر نگرانی  فٹنس ڈرلز کیں،

تاہم اسلام آباد میں پریڈ گرائونڈ پر تحریک انصاف کے جلسہ کی وجہ سے جڑواں شہروں میں سیاسی گہما گہمی کی وجہ سے ٹیم جلد ہوٹل واپس چلی گئی اور ہوٹل میں انہوں نے ہلکی جم ٹریننگ کی، تربیتی کیمپ میں پندرہ کھلاڑی شریک ہیں، تربیتی کیمپ کے دوران بیٹنگ، بالنگ اور فیلڈنگ پریکٹس سیشنز کے علاوہ سینیریو بیس پریکٹس میچز بھی کھیلے جائیں گے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20، شاہین کیویز پر جھپٹنے کیلئَے تیار، میدان آج سجے گا

اس سے قبل کراچی سے تعلق رکھنے والی خواتین کرکٹرز نے ہیڈ کوچ ڈیوڈ ہیمپ کی زیرنگرانی چار روزہ تربیتی کیمپ کے دوران نیٹ سیشنز میں شرکت کی تھی۔ اس کیمپ میں فاطمہ ثنا، ایمن انور، کائنات امتیاز، منیبہ صدیقی اور عمیمہ سہیل نے شرکت کی۔

اس دوران کھلاڑیوں کو بالنگ کوچ سلیم جعفر کی خدمات بھی حاصل تھیں۔قومی خواتین سکواڈ 12 جولائی کو بذریعہ دبئی بیلفاسٹ روانہ ہوگا، جہاں سہ فریقی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت کے بعد قومی خواتین کرکٹ ٹیم کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کے لیے برمنگھم روانہ ہوجائے گی۔

مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

جن کھلاڑیوں کو تربیتی کیمپ میں طلب کیا گیا ہے ان میں بسمہ معروف (کپتان)، ایمن انور، عالیہ ریاض، انعم امین، عائشہ نسیم، ڈیانا بیگ، فاطمہ ثنا، گل فیروزہ (وکٹ کیپر)، ارم جاوید، کائنات امتیاز، منیبہ علی صدیقی (وکٹ کیپر)، ندا ڈار، عمیمہ سہیل، سعدیہ اقبال اور طوبہ حسن شامل ہیں۔