امریکا یوکرین امداد

امریکا نے یوکرین کے لیے مزید عسکری امداد کا اعلان کر دیا

ویب ڈیسک: روس کی جارحیت کے شکار یوکرین کے لیے امریکا نے مزید 82 کروڑ ڈالر عسکری امداد کا اعلان کیا ہے۔
امریکی عسکری امداد میں یوکرین کو نئے زمین سے فضا میں مار کرنے والا میزائل کا نظام اور کاؤنٹر آرٹلری ریڈار فراہم کیا جائے گا۔ نئی امداد کے تحت یوکرین کو امریکہ سے ملنے والے سسٹم کے ذریعے روس کے طویل فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے میزائلوں کے خلاف دفاع فراہم ہو جائے گا۔ یوکرینی حکام بھی مغربی ممالک پر مسلسل زور دیتے رہے کہ یوکرین کو زیادہ جدید ہتھیار فراہم کیے جائیں تاکہ وہ روسی جارحیت کا مقابلہ کر سکے۔
رپورٹس کے مطابق بائیڈن انتظامیہ یوکرین کو اب تک سات ارب 60 کروڑ ڈالر کی عسکری امداد فراہم کر چکی ہے۔

مزید پڑھیں:  پشاور، خیبرپختونخوا میں مقیم افغان باشندوں کی میپنگ آخری مرحلہ میں داخل