رونالڈو

کیا رونالڈو مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑنے والے ہیں؟

پرتگال سے تعلق رکھنے والے معروف فٹبالر کرسٹینا رونالڈو نے رواں سال مانچسٹر یونائیٹڈ کو چھوڑنے کا ارادہ رکھتے ہیں تاہم اس کیلئے وہ کسی اچھی پیشکش کی تلاش میں ہیں،

37 سال رونالڈو نے گزشتہ سال جووینٹس کو چھوڑ کر مانچسٹر یونائیٹڈ کے ساتھ معاہدہ کیا تھا ، رونالڈو جو گزشتہ سیزن میں مانچسٹر یونائیٹڈ کی جانب سے ٹاپ سکورر تھے .

جبکہ پریمیئر لیگ میں وہ تیسرے بہترین سکورر رہے مگر اس کے باوجود ان کی ٹیم کی کارکردگی مایوس کن رہی اور مانچسٹر یونائیٹڈ پریمیئر لیگ میں چھٹی پوزیشن حاصل کرسکی جس کے بعد وہ چیمپئنز لیگ کیلئے بھی کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی، یونائیٹڈ کے ساتھ رونالڈو کے معاہدے کی مدت ابھی ایک سال باقی ہے .

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس میں 7 پاکستانی ایتھلیٹ قسمت آزمائی کرینگے

جبکہ اس کے علاوہ وہ مزید ایک سال کی توسیع بھی کرسکتے ہیں، رونالڈو کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ مانچسٹر یونائیٹڈ کی بہت قدر کرتے ہیں مگر کیونکہ اب وہ کیریئر کے اختتامی دور سے گزر رہے ہیں لہٰذا وہ چاہتے ہیں کہ اس دوران بڑے لیول پر کھیلیں کیونکہ آئندہ سال مانچسٹر یونائیٹڈ کو یورپا لیگ میں کھیلنا پڑے گا اور یہ پہلی بار ایسا ہوگا۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس 2024 کا میلا سج گیا، سائبر حملوں کا بھی خطرہ