امام الحق سمرسیٹ کائونٹی سے معاہدہ

امام الحق نے سمرسیٹ کائونٹی سے معاہدہ کرلیا

انگلش کائونٹی سمر سیٹ نے پاکستانی بیٹر امام الحق کے ساتھ مختصر معاہدہ کرلیا ہے، کائونٹی نے امام الحق کو میٹ رینشا کے متبادل کے طور پر شامل کیا ہے ،

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور اظہر علی بھی سمرسیٹ کائونٹی کی جانب سے کھیل چکے ہیں،

اس معاہدے کے حوالے سے سمرسیٹ کائونٹی کے ڈائریکٹر کرکٹ کا کہنا ہے کہ امام الحق بلاشبہ مایہ ناز اور شاندار بیٹر ہے اور ان کے یہاں آنے سے ایک جانب ہمیں بہترین بیٹر مل جائیگا جبکہ اس کے تجربہ سے نوجوان کھلاڑیوں کو سیکھنے کا بھی موقع ملے گا

مزید پڑھیں:  بابر اور رضوان پی ایس ایل 9 کے ٹاپ سکورر بن گئے

ان کا کہنا تھا کہ ہم پاکستان کرکٹ بورڈ کے بھی اس معاہدے کیلئے شکرگزار ہیں، امام الحق کائونٹی چیمپئن شپ میں سمر سیٹ کی جانب سے آخری چار میچ کھیلیں گے ، معاہدے کے حوالے سے امام الحق کا کہنا ہے کہ میری اس معاہدے سے قبل اظہر علی اور بابر اعظم سے بات ہوئی اور ان کا کہنا تھا کہ سمرسیٹ میں انہیں بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا یہی وجہ ہے کہ میں نے کائونٹی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔امام الحق سے معاہدے کے بعد سمرسیٹ کائونٹی نے اپنے ٹوئٹر اکائونٹ میں امام الحق کو اردو میں خوش آمدید بھی کہا ہے۔

مزید پڑھیں:  پی ایس ایل فائنل: ملتان سلطانز کا اسلام آباد یونائیٹڈکو 160رنزکا ہدف