تھرپارکر میں نایاب نسل کے7 ہرن مار دیئے گئے

ویب ڈیسک: ضلع تھرپارکر میں نایاب نسل کے ہرنوں کی غیر قانونی طور پر نشل کشی جاری، محکمہ وائلڈلائف شکاریوں کو روکنے میں ناکام مکمل طور پر ناکام دکھائی دے رہی ہے۔
گزشتہ روز تھرپارکر شہر چیلہار میں 5 شکاریوں نے گردونواح کے جنگل میں 8 ہرن مار دیئے، اہل علاقہ نے فائرنگ کی آواز سن کر علاقے کو گھیرے میں لیا اور 8 ہرنوں سمیت تین شکاریوں کو اپنی مدد آپ کے تحت پکڑلیا۔ مکینوں کا کہنا ہے کہ شکاریوں کا تعلق عمرکوٹ ضلع سے ہے ان سے ذبح کیے گئے 8 ہرن، شکاری جیپ اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  خیبرپختونخوا میں بارشوں سے متاثرہ اضلاع کیلئے 50 ملین روپے جاری