سری لنکن ٹیم پر کورونا کا حملہ

سری لنکن ٹیم پر کورونا کا حملہ مزید تین کھلاڑی شکار ہو گئے

سری لنکا اور آسڑیلیا کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے کل سے گال میں شروع ہونے والے دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل سری لنکن ٹیم کے مزید تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے، جن کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ان میں  دھننجایا ڈی سلوا، اسیتھا فرنینڈو اور جیفری وینڈرسے شامل ہیں اور یہ تینوں اب دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہو گئے ہیں۔

ان تین مزید کورونا کیسز کے بعد  سری لنکا کے کیمپ میں کوویڈ 19 کے کیسز کی تعداد پانچ ہوگئی، انجیلو میتھیوز پہلے کھلاڑی تھے جن کو پہلے ٹیسٹ میچ کے تیسرے روز مثبت کورونا ٹیسٹ آنے پر میچ سے باہر ہونا پڑا تھا  اور پھر اس کے بعد بائیں ہاتھ کے سپنر پراوین جے وکراما بھی کورونا کا شکار ہوئے جو اب دوسرا ٹیسٹ میچ بھی نہیں کھیل پائیں گے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

انجیلو  میتھیوز نے اپنی آئیسولیشن  کی مدت پوری کر لی ہے اور توقع ہے کہ وہ دوسرا ٹیسٹ میچ  کھیلیں گے۔ اوشادا فرنینڈو، جو میتھیوز متبادل کھلاڑی  تھے، اب دھننجایا کی جگہ لینگے، جن کی غیر موجودگی کا مطلب ہے کہ سری لنکا بھی اسپن بولنگ آپشن سے محروم گیا ہے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر

کورونا کیسز کی وجہ سے سری لنکن ٹیم میں دوسرے ٹیسٹ میچ کیلئے وسیع تبدیلیوں کی توجہ ہے  اور ممکنہ طور پر مہیش تھیکشنا اور 19 سالہ ڈنتھ ویللاج کے لیے ٹیسٹ ڈیبیو ہوسکتا ہے۔