پشاور زلمی یو کے ٹیلنٹ ہنٹ

پشاور زلمی یو کے ٹیلنٹ ہنٹ کا سلسلہ جاری، ویلز میں بھی ٹرائلز کا انعقاد 

پشاور زلمی یوکے ٹیلنٹ ہنٹ ٹرائلز کا سلسلہ جاری ہے ، نیوکاسل، گلاسگو ،برمنگھم اور لٹن کے بعد ویلز میں بھی ٹرائلز کا انعقاد کیا گیا ۔پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق اور ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے ٹرائلز لیے ،اگلے مرحلے میں لندن اور بریڈفورڈ میں ٹرائلز ہوں گے ۔یوکے کے بعد پشاور زلمی یورپ میں بھی ٹیلنٹ ہنٹ کریگا

۔یوکے اور برطانیہ میں ٹرائلز کے بعد پشاور زلمی اوورسیزٹیم بنائی جائے گی ۔ پشاور زلمی اوور سیز ٹیم رواں سال پشاور میں کون بنے گا کے پی کا چیمپن ایونٹ میں ان ایکشن ہوگی

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر


پشاور زلمی کے ڈائریکٹر کرکٹ محمد اکرم نے کہا کہ برطانیہ ، یورپ اور دنیا بھر میں گلوبل زلمی کے پلیٹ فارم کے اندر پچیس سے زائد زلمی کلبز موجود ہے ، ان کلبز اور ممالک میں چھپا ٹیلنٹ تلاش کریں گے

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر


محمد اکرم نے کہا کہ برطانیہ کے بعد یورپ میں بھی ٹرائلز لیے جائیں گے، محمد اکرم نے مزید بتایا کہ ٹرائلز کے بعد پشاور زلمی اووسیز ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا ، پشاور زلمی اوورسیز ٹیم رواں سال کون بنے گا کے پی کا چیمپین ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوگی ، ٹاپ پرفارمرز کو آئندہ سال پی ایس ایل آٹھ میں پشاور زلمی اسکواڈ میں شامل کریں گے