چودھری شجاعت حسین

چودھری شجاعت حسین نے خاندان میں اختلافات کی خبروں کی تردید کر دی

ویب ڈیسک: مسلم لیگ ق کے سربراہ چودھری شجاعت حسین نے اپنے خاندان میں سیاسی اختلافات کی خبروں کی تردید کردی۔
اختلافات کی افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ق لیگ میں کوئی اختلاف نہیں۔ پرویز الہٰی سے روز ملاقات ہوتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ آئے روز ویڈیوز چلائی جاتی ہیں کہ چودھری برادران میں اختلافات آگئے ہیں ان سب افواہوں کو مسترد کرتا ہوں میرے اور پرویز الہٰی کے درمیان کوئی اختلاف نہیں اس سے روز ملاقات ہوتی ہے عید کی نماز بھی ساتھ پڑھیں گے۔

مزید پڑھیں:  قومی اسمبلی کا اجلاس کل ہوگا،ایجنڈا جاری