ڈیوینا پیرین دی

ڈیوینا پیرین دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کی کم عمر ترین کھلاڑی بن گئیں

انگلینڈ کی پندرہ سالہ کرکٹر ڈیوینا پیرین دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ کی سب سے کم عمر کھلاڑی بن گئی ہیں، ڈیوینا کے ساتھ برمنگھم فوینکس نے معاہدہ کیا ہے، برمنگھم فوینکس نے ایک اور سولہ سالہ کھلاڑی ماہیکا گوڑ کے ساتھ بھی معاہدہ کیا ہے، ماہیکا کا تعلق متحدہ عرب امارات کے ساتھ ہے، معاہدہ ہونے کے بعد ڈیوینا کا کہنا تھا کہ یہ ایک خواب تھا جو پورا ہو گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہ موقع مل رہا ہے کہ میں ایلسی پیری، صوفیہ ڈیوین اور ایمی جانز جیسی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلوں گی ان کے ساتھ ٹریننگ کروں گی ان کا کہنا تھا کہ مجھے یہاں سے بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا