صدارتی محل پر قبضہ

سری لنکا میں بدترین سیاسی و معاشی بحران، مظاہرین کا صدارتی محل پر قبضہ

ویب ڈیسک: سری لنکا میں حکومت کے خلاف احتجاج کے بعد معاشی اور سیاسی بحران مزید سنگین ہو گیا، مظاہرین نے صدر اور وزیراعظم کےمستعفی ہونے تک صدارتی محل پر قبضہ نہ چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔
مظاہرین نے کہا ہے کہ وہ سری لنکا کی صدارتی اور وزیر اعظم کی رہائش گاہوں پر اس وقت تک قبضہ جاری رکھیں گے جب تک دونوں رہنما مستعفی نہیں ہو جاتے۔ صدر اور وزیراعظم کو مستعفی ہونا ہوگا حکومت کو گھر جانا ہو گا۔ ہزاروں مظاہرین نے گزشتہ روز صدارتی محل پر دھاوا بول دیا تھا۔ مظاہرین کے حملے سے پہلے صدر اور وزیراعظم کو بحفاظت نکال لیا گیا تھا۔
غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق سری لنکن صدر اور وزیراعظم نے مستعفی ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ پارلیمنٹ کے سپیکر کی طرف سے کئے گئے ایک اعلان کے مطابق صدر راجا پاکسے نے کہا کہ وہ 13 جولائی کو اپنا عہدہ چھوڑ دیں گے۔

مزید پڑھیں:  ڈیرہ اسماعیل خان میں شدید بارشیں، نظام زندگی درہم برہم