پہلے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو شکست

نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میچ میں آئرلینڈ کو شکست دیدی

نیوزی لینڈ کے مائیکل بریسویل نے میچ کے آخری اوور میں ریکارڈ 24 رنز سکور کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو آئرلینڈ کیخلاف پہلے ون ڈے میچ میں فاتح بنوا دیا،

نیوزی لینڈ کو میچ کے آخری اوور میں جیت کیلئے بیس رنز درکار تھے، مائیکل بریسویل نے تین چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے چوبیس رنز بنا ڈالے، اس سے قبل یہ ریکارڈ انگلینڈ کی ٹیم کے پاس تھا جس نے 1987 میں آسڑیلیا کیخلاف میچ کے آخری اوور میں 18 رنز سکور کرتے ہوئے میچ جیتا تھا،

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا

نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس نیوزی لینڈ نے جیت کر پہلے آئرلینڈ کو کھیلنے کی دعوت دی جس نے مقررہ پچاس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 300رنز بنا ڈالے، ہیری ٹیکٹر 113 اور کورٹیس کیمہر نے 43 رنز بنائے، نیوزی لینڈ کی جانب سے لوکی فیرگوسن، بلیئر ٹیکنر،سودھی نے دو دو جبکہ میٹ ہینری اور گیلن فلپس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم نے مقررہ ہدف 49.5 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرکے میچ ایک وکٹ سے جیت لیا، مائیکل بریسویل 127 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ مارٹن گپٹل نے 51 رنز کی اننگز کھیلی، آئرلینڈ کی جانب سے کورٹیس نے تین جبکہ مارک ایڈیر نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا، میچ وننگ اننگز کھیلی پر مائیکل بریسویل کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا