سندھ کی نائٹنگیل

سندھ کی نائٹنگیل کے نام سے مشہور روبینہ قریشی انتقال کر گئیں

معروف گلوکارہ روبینہ قریشی طویل علالت کے بعد بدھ کو کراچی میں انتقال کر گئیں۔ وہ 81 سال کی تھیں۔

سندھ کی نائٹنگیل کے نام سے مشہور روبینہ قریشی نے سندھی، اردو، پنجابی اور سرائیکی زبانوں میں پرفارم کیا۔

مزید پڑھیں:  حکومت عوام کو سڑکوں پر آنے کیلئَے مجبور کر رہی ہے، شیخ رشید

19 ستمبر 1940 کو حیدرآباد میں پیدا ہوئیں، انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز ریڈیو پاکستان حیدرآباد سے کیا اور ستمبر 1970 میں لیجنڈ اداکار مصطفی قریشی سے شادی کی۔

مزید پڑھیں:  پشاور ہائیکورٹ: کرپشن کے الزام پر برطرف ججز سمیت 11جوڈیشل افسران بحال

سندھ کے وزیر تعلیم و ثقافت سید سردار شاہ نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔