گال ٹیسٹ، کھانے کے وقفے پر سری لنکا کی 80 رنز پر چار وکٹیں گر گئیں

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے روز میزبان ٹیم آغاز سے ہی مشکلات کا شکار ہو گئی ہے اور اس کی 80رنز پر کھانے کے وقفے تک چار وکٹیں پویلین لوٹ چکی ہیں، سری لنکا کے آئوٹ ہونے والے کھلاڑیوں میں اوشادا فرنینڈو نے 35، کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ایک، کوشل مینڈس نے اکیس، انجیلو میتھوز نے صفر رنز بنائے، کھانے کے وقفے پر سری لنکا کے دنیش چندی مل بارہ اور دھننجایا ڈی سلوا آٹھ رنز پر کھیل رہے تھے، پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے دو جبکہ شاہین آفریدی اور حسن علی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔قبل ازیں پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نے ٹیسٹ ڈیپیوکیا جبکہ سری لنکا نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر