جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈز کا اعلان کردیا ہے بورڈ نے اعلان کیا ہے کہ بین سٹوکس جنوبی افریقہ کیخلاف اور دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرینگے، بین سٹوکس کو بھارت کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھی سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا گیا تھا اور انہیں نیوزی لینڈ اور بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز میں شرکت کے بعد آرام کا موقع دیا گیا تھا اب بورڈ کا کہنا ہے کہ انہیں مزید آرام دینے کیلئے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے بھی سکواڈ کا حصہ نہیں بنایا جائے گا جبکہ دی ہنڈرڈ ٹورنامنٹ میں بھی وہ حصہ نہیں لینگے، انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے جس ٹیم کا اعلان کیا ہے اس میں جوز بٹلر(کپتان)، رچرڈ گلیسن، جیسن رائے، معین علی، کرس جارڈن، فل سالٹ، جونی بیئرسٹو، لیام لیونگسٹون، ریسی ٹوپلی، ہیری بروک، ڈیوڈ ملان، ڈیوڈ ویلی، سام کورن اور عادل رشید شامل ہیں جبکہ انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سکواڈ کیلئے انگلش ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گی جوز بٹلر(کپتان)، لیام لیونگسٹون، جیسن رائے، معین علی، گریک اوورٹن، فل سالٹ، جونی بیئرسٹو، میتھو پوٹس، بین سٹوکس، برائڈن کارس، عادل رشید، ریسی ٹوپلی، سام کورن، جو روٹ اور ڈیو ویلی۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس 2024 کا میلا سج گیا، سائبر حملوں کا بھی خطرہ