ویمنز یورپی فٹبال چیمپئن شپ میں انگلینڈ نے نادرن آئرلینڈ کو بھی پچھاڑ دیا

جاری ویمنز یورپی فٹبال چیمپئن شپ میں انگلینڈ کی ٹیم نے اپنی شاندار کارکردگی کے تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے اپنے آخری گروپ میچ میں بھی نادرن آئرلینڈ کی ٹیم کو پانچ صفر کے واضح فرق سے شکست دیدی، انگلینڈ کی ٹیم اس میچ میں کامیابی سے پہلے ہی کوارٹر فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کرچکی تھی ، انگلینڈ کی ویمنز ٹیم جو گروپ اے میں شامل ہے نے اپنے گروپ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی ہے اور تین کے تین میچ جیتے ہیں جبکہ کوئی بھی ٹیم اس کیخلاف گول سکور کرنے میں کامیاب نہیں ہوسکی ہے، اب تک ٹورنامنٹ میں سب سے زیادہ گول سکور کرنے والی کھلاڑی بھی انگلینڈ کی بیتھ میڈ ہیں جنہوں نے نادرن آئرلینڈ کیخلاف دو گول سکور کرتے ہوئے اپنے گولوں کی مجموعی تعداد کو پانچ تک بڑھا دیا ہے جبکہ انگلینڈ کی ایلیسا روسو نے بھی آئرلینڈ کیخلاف پانچ منٹ کے دوران یکے بعد دیگرے دو گول سکور کئے، اس شکست کے بعد نادرن آئرلینڈ کی ٹیم جو پہلی بار اس چیمپئن شپ میں شریک تھی نے گروپ اے میں سب سے آخری پوزیشن حاصل کی ہے۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا