ٹوئٹنی بلاسٹ

ہیمشائر نے ریکارڈ تیسری مرتبہ ٹی ٹوئٹنی بلاسٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

ہیمشائر کی ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ریکارڈ تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ کا فائنل جیت لیا ہے،

ہیمشائر نے فائنل میں لنکاشائر کی ٹیم کو ایک دلچسپ اور سنسی خیز مقابلے کے بعد ایک رنز سے شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کیا، تفصیلات کے مطابق ہیمشائر کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا اور مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز سکور کئے،

مزید پڑھیں:  سلطان اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ کے ڈراز کا اعلان

بین میکڈرمنٹ نے 62 رنز یک شاندار اننگز کھیلی جبکہ روس وائٹلی نے بائیس اور کرس ووڈ نے بیس رنز ناٹ آئوٹ بنائے، لنکا شائر کی جانب سے میٹ پارکیسن نے چار، لیوک ووڈ نے دو جبکہ رچرڈ گلیسن، ڈینی لیمب نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں لنکا شائر کی ٹیم مقررہ بیس اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنا پائے اور میچ صرف ایک سکور کے فرق سے ہار گئی، لنکا شائر کے سٹیون کرافٹ نے 36 رنز بنائے، ہیمشائر کی جانب سے لیام ڈائوسن اور جیمز فلر نے دو دو جبکہ کرس ووڈ اور میسن کرین نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، ہیمشائر کے بین میکڈرمنٹ کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر: پاکستان کو اردن کے ہاتھوں بھی شکست