ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں ہوگا

سری لنکا میں جاریژ کے باعث سری لنکن کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی سے معذرت کرلی تھی جس کے بعد اب یہ ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات میں ہوگا، اس بات کا اعلان بھارتی کرکٹ بورڈ کے صدر سارو گنگولی نے کیا ہے، سری لنکا کے ایشیا کپ کی دستبرداری کے بعد یو اے ای اور بھارت میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کیلئے کسی ایک مقام کا انتخاب کیا جانا تھا تاہم سارو گنگولی کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات ہی کریگا ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت، بنگلہ دیش میں مون سون سیزن چل رہا ہے اور بارشوں سے ٹورنامنٹ کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے یو اے ای ایسا وینیو ہے جہاں بارشیں نہیں ہونگی اور ٹورنامنٹ باآسانی منعقد ہوسکتا ہے، ابھی تک یو اے ای کی جانب سے اس حوالے سے کوئی تصدیق سامنے نہیں آئی ہے۔

مزید پڑھیں:  چوتھا ٹی 20:پاکستان کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری