سری لنکا میں حکومت مخالف مظاہرین کے کیمپ پر فوج کے چھاپے ، کئی رہنما گرفتار

ویب ڈیسک: سری لنکا کے دارالحکومت کولمبو میں مسلح افواج اور پولیس نے حکومت مخالف مظاہرین کے کیمپوں پر چھاپے مار کر کے کئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔
سری لنکا کے رانیل وکرما سنگھے کی بطور صدر ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ایک بار پھر مظاہرے پھوٹ پڑے مظاہرین دوبارہ سڑکوں پر آگئے جس کے بعد پولیس اور فوج حرکت میں آگئی۔ جمعے کی صبح پولیس اور مسلح افواح نے دارالحکومت کولمبو مشترکہ طور پر حکومت مخالف احتجاجی قائم کیمپ پر چھاپہ مار کر مظاہروں کو لیڈ کرنے والے کئی رہنماؤں کو گرفتار کر لیا ہے۔ دارالحکومت کولمبو میں صدارتی سکریٹریٹ کا کنٹرول فوج نے لے لیا ہے صدارتی محل سے متصل احتجاجی مقام پر نصب خیموں کو مسمار کر دیا اور علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔

مزید پڑھیں:  بلوچستان میں فورسز کا آپریشن ،ایک دہشت گرد ہلاک،2زخمی