شیریکا نے ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کی دو سو میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ جیت لیا

امریکا میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ میں خواتین کی دو سو میٹر دوڑ میں جمیکا کی اتھلیٹ شیریکا جیکسن نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے طلائی تمغہ جیت لیا ہے، شیریکا نے فاصلہ 21.45 سکینڈ میں طے کیا، شیریکا صرف 0.11 سکینڈ کے فرق سے 34 سال قبل قائم کیا جانے والا تیز ترین وقت کا ریکارڈ توڑنے میں ناکام رہیں، دو سو میٹر دوڑ میں دوسری پوزیشن جمیکا کی ہی شیلی این فریزر پرائس نے حاصل کی، شیلی ایک ہفتہ قبل سو میٹر دوڑ میں طلائی تمغہ جیت چکی ہیں، شیلی نے مطلوبہ فاصلہ 21.88 سکینڈ میں طے کیا، تیسرے نمبر پر برطانوی اتھلیٹ ڈیانا اشیر سمتھ رہیں جنہوں نے کانسی کا تمغہ جیتا۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ٹی 20 بارش کی نذر