انگلینڈ نے دوسرے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقہ کو 118 رنز سے شکست دیدی

انگلینڈ اور جنوبی افریقہ کے درمیان جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میں میزبان انگلینڈ کی ٹیم نے جنوبی افریقہ کو 118 رنز کے بڑے فرق سے شکست دیکر سیریز ایک ایک سے برابر کر دی ہے، اولڈ ٹریفورڈ میں کھیلے گئے میچ کو بارش کی وجہ سے 29، 29 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا، انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 28.1 اوورز میں 201 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئی ، انگلینڈ کی جانب سے لیام لیوئنگسٹون 38، سام کورن 35 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، جنوبی افریقہ کی جانب سے ڈوین پریٹورئیس نے چار، انریچ نورٹیجے اور تبریز شمسی نے دو دو جبکہ کیشومہاراج نے ایک وکٹ حاصل کی، جواب میں جنوبی افریقہ کی بیٹنگ کا آغاز تباہ کن رہا اور اس کی پہلی چار وکٹیں صرف چھ کے مجموعی سکور پر پویلین جا بیٹھیں، جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 20.4 اوورز میں 83 رنز پر آئوٹ ہو گئی اور میچ 118 رنز کے فرق سے ہار گئی، جنوبی افریقہ کی جانب سے بہترین سکور ہینریچ کلاسن کا رہا جنہوں نے 33 رنز بنائے جبکہ ان کے ڈوین پریٹورئیس سترہ اور ڈیوڈ میلر بارہ رنز بنا سکے، تین کھلاڑی کھاتہ کھولے بغیر آئوٹ ہوئے جبکہ باقی کوئی کھلاڑی سکور ڈبل فیگرز میں نہ لے جاسکا، انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے تین، معین علی، ریسی ٹاپلے نے دو دو جبکہ ڈیوڈ ویلی، سام کورن نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، انگلینڈ کے سام کورن کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:  کیوی کرکٹر کولن منرو نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا