سری لنکا کے دو وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز

کھانے کے وقفے تک سری لنکا کے دو وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان گال میں جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے پہلے روز کھانے کے وقفے تک میزبان سری لنکا کی ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 96 رنز بنا لئے ہیں،

سری لنکا کی جانب سے اوشاڈا فرنینڈو اور دیمتھ کرونا رتنے نے اننگز کا آغاز کیا اور لنکن ٹائیگرز نے بغیر کسی نقصان کے مجموعی سکور کو 92 رنز تک پہنچا دیا تاہم اس موقع پر اوپنر اوشادا فرنیندو 50 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد محمد نواز کی گیند پر وکٹوں کے پیچھے محمد رضوان کے ہاتھوں کیچ آئوٹ ہو گئے، صرف چار رنز کے اضافے کے بعد نئے آنے والے بیٹر کوشل مینڈس تین رنز بنانے کے بعد رن آئوٹ ہو گئے۔قبل ازیں سری لنکن ٹیم کے کپتان دیموتھ کرونارتنے نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر
مزید پڑھیں:  عالمی ایک روزہ رینکنگ میں بابر اعظم کی بادشاہت برقرار

پاکستان کی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، اظہر علی کی جگہ فواد عالم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ انجرڈ شاہین شاہ آفریدی کی جگہ نعمان علی پلیئنگ الیون میں شامل ہوئے ہیں۔یاد رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔