ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ

ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ آرمنڈ ڈوپلانٹس کا پول والٹ میں نیا عالمی ریکارڈ

سویڈن سے تعلق رکھنے والے اتھلیٹ آرمنڈ ڈوپلانٹس نے امریکا میں جاری ورلڈ اتھلیٹکس چیمپئن شپ کے پول والٹ ایونٹ میں طلائی تمغہ جیتنے کے ساتھ ساتھ نیا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا ہے، آرمنڈ ڈوپلانٹس نے پہلی ہی کوشش میں اپنے تمام حریفوں کو پیچھے چھوڑ کر خود طلائی تمغہ کا حقدار بنا لیا تھا، انہوں نے پہلی کوشش میں چھ میٹر اونچائی کو عبور کیا جبکہ ان کے مدمقابل اتھلیٹس میں سے کوئی بھی 5.94میٹر سے اوپر نہ جا سکا، ڈوپلانٹس نے دوسری کوشش میں اپنا ہی 6.20 میٹر کا ریکارڈ توڑا جو انہوں نے مارچ کے مہینے میں بلغراد میں قائم کیا تھا یہ پانچواں موقع ہے کہ آرمنڈ ڈوپلانٹس عالمی ریکارڈ قائم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر