سری لنکا کے 378 رنز کے جواب

سری لنکا کے 378 رنز کے جواب میں پاکستان کے 7 وکٹوں پر 191 رنز

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے گال میں کھیلے جا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن پاکستان کی ٹیم سری لنکا کی پہلی اننگز کے سکور 378 رنز تمام کھلاڑی آئوٹ کے جواب میں دوسرے دن کھیل کے اختتام تک سات وکٹوں کے نقصان پر 191 رنز بنا پائی ہے جبکہ اسے پہلی اننگز کا خسارہ پورا کرنے کیلئے مزید 187 رنز درکار ہیں،

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف

پاکستان کی جانب سے سلمان علی آغا نمایاں بیٹر رہے جنہوں نے 62 رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کو کسی حد تک سنبھالا دیا، امام الحق 32، محمد رضوان اور فواد عالم 24، 24 رنز بنا پائے جبکہ کپتان بابر اعظم سولہ اور پہلی ٹیسٹ میچ کے ہیرو عبداللہ شفیق بغیر کوئی سکور بنائے پویلین لوٹے، سری لنکا کی جانب سے سب سے کامیاب بائولر رمیش مینڈس رہے جنہوں نے تین وکٹیں حاصل کیں جبکہ پراباتھ جے سوریا نے دو، اشیاتھا فرنینڈو اور دننجایا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، قبل ازیں دوسرے روز سری لنکا کی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 378 رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئی تھی، دوسرے دن کھیل کے اختتام پر وکٹ پر یاسر شاہ تیرہ رنز کے ساتھ موجود تھے۔

مزید پڑھیں:  تیسرا ون ڈے: ویسٹ انڈیز ویمنز کا پاکستان کو 279رنز کا ہدف