مایا علی

مایا علی نے اپنی سالگرہ کہاں کیسی منائی؟

اس میں کوئی شک نہیں کہ سپر سٹار مایا علی کا شمار پاکستان کی صف اول کی اداکارہ کے طور پر کیا جاتا ہے جنہوں نے کچھ ہی عرصے میں انڈسٹری میں اپنی شناخت بنا لی ہے۔ مایا ان اداکارائوں میں سے ایک ہیں جو اپنے تمام اوتاروں میں چمکتی ہے۔ مایا علی اپنی خوبصورتی اور دلکش شخصیت کے لیے جانی جاتی ہیں۔

حال ہی میں لالی وڈ اداکارہ مایا علی کو گلاسگو میں اپنے خاندان کے افراد کے ساتھ اپنی سالگرہ مناتے ہوئے دیکھا گیا۔ اس موقع پر اداکارہ نے تصویروں کے لیے پوز دیتے ہوئے کہا کہ ’’میں جانتی تھی کہ میں اپنی سالگرہ پر ان کے ساتھ نہیں ہوں گی اس لیے میرے گھر والوں نے مجھے سرپرائز دینے کا فیصلہ کیا اور اسے پہلے ہی میرے لیے خاص کر دیا۔‘‘