پاکستان کے ایک وکٹ پر 89 رنز جیت

پاکستان کے ایک وکٹ پر 89 رنز جیت کیلئے مزید 419 رنز درکار

سری لنکا اور پاکستان کے درمیان جاری دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے گال میں کھیلے جا رہے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے چوتھے روز کھیل کے اختتام تک پاکستان کی ٹیم نے سری لنکا کی جانب سے دیئے گئے 508 رنز کے تعاقب میں ایک وکٹ کے نقصان پر 89 رنز بنا لئے ہیں اور اسے اب میچ جیتنے کیلئے مزید 419 رنز درکار ہیں، چوتھے دن کا کھیل جب کم روشنی کی وجہ سے ختم کیا گیا تو وکٹ پر امام الحق 46 اور کپتان بابر اعظم 26 رنز کے ساتھ موجود تھے جبکہ اوپنر عبداللہ شفیق سولہ رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے تھے، انہیں پراباتھ جے سوریا نے آئوٹ کیا

مزید پڑھیں:  بابر اعظم کی چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے ملاقات

قبل ازیں سری لنکا کی ٹیم نے اپنی دوسری اننگز 360 رنز آٹھ کھلاڑی آئوٹ پر ڈکلیئر کردی ہے جس کے بعد اس نے پاکستان کو جیت کیلئے 508 رنز کا ہدف دیدیا ہے، سری لنکا کی جانب سے دوسری اننگز میں سب سے نمایاں سکورر دننجایا ڈی سلوا رہے جنہوں نے 109 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ رمیش مینڈس 45 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، کپتان دیموتھ کورنارتنے نے 61 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد نواز نے دو دو جبکہ یاسر شاہ، نعمان علی اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

مزید پڑھیں:  میامی اوپن، الیگزینڈر زویروف اور گریگور دیمتروف کی کامیابی کا سفر جاری