سری لنکا نے پاکستان کو

سری لنکا نے پاکستان کو دوسرے ٹیسٹ میچ میں 246 رنز سے شکست دیدی

سری لنکا نے گال میں کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی ٹیم کو 246 رنز کے بڑے فرق سے شکست دیکر دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کردی ہے، پاکستان کی ٹیم جسے جیت کیلئے 508 رنز کا ہدف ملا تھا میچ کے پانچویں اور آخری روز چائے کے وقفے سے قبل ہی 261 رنز پر آئوٹ ہو گئی، پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں کپتان بابر اعظم 81 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ امام الحق 49 رنز بنانے میں کامیاب ہوسکے، محمد رضوان نے 37 اور یاسر شاہ نے 27 رنز بنائے، سری لنکا کی جانب سے پراباتھ جے سوریا نے پانچ، رمیش مینڈس نے چار وکٹیں حاصل کیں۔

مزید پڑھیں:  یوسین بولٹ رواں سال ہونے والے ٹی 20 ورلڈکپ کے سفیر مقرر
مزید پڑھیں:  آئِی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کی ٹرافی پاکستان پہنچ گئی