کامن ویلتھ گیمز بیڈمنٹن ایونٹ

کامن ویلتھ گیمز بیڈمنٹن ایونٹ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں بدترین شکست

کامن ویلتھ بیڈمنٹن 2022 میں پاکستان کو روایتی حریف کے ہاتھوں پانچ صفر سے شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے، کامن ویلتھ گیمز میں شریک کوئی بھی مینز یا ویمنز کھلاڑی مقابلے کے دوران ذرا بھر مزاحمت کرتا دکھائی نہیں دیا،مکسڈ ڈبلز کے مقابلے میں بھارت کے اشونی پونپا اور سومیت ریڈی عمدہ کھیل پیش کرتے ہوئے ٹیم کو کو 1-0 کی برتری دی اور عرفان بھٹی اور غزالہ کو 21-9 21-12 سے آئوٹ کلاس کیا۔مردوں کے سنگلز مقابلے میں بھارت کے کڈامبی سری کانت نے پاکستان کے مردا دعلی کو با آسانی اکیس سات اور اکیس بارہ سے شکست دیکر ٹیم کی برتری کو ڈبل کر ڈالا، ویمنز سنگلز میں بھارت کی پی وی سندھو نے با آسانی پاکستان کی اولمپئین ماحور شہزاد کو اکیس سات اور اکیس چھ سے شکست دیکر اپنی ٹیم کی برتری کو تین صفر کرکے جیت کو یقینی کرلیا، جیت کو یقینی بنانے کے بعد، بھارت کی مردوں کی ڈبلز جوڑی راکیراڈی اور شیٹی نے پاکستانی جوڑی محمد بھٹی اور مراد علی کو 21-12 21-9 سے شکست دیکر مقابلہ چار صفر کر ڈالا۔ ٹائی کے آخری میچ میں ٹریسا جولی اور گایتری گوپی چند کی ویمنز ڈبلز ٹیم نے اپنی حریف ماحور اور غزالہ کو 21-4 21-5 سے ہرا کر کلین سویپ کیا۔ پاکستان کا آج آسٹریلیا سے مقابلہ ہوگا جسے گزشتہ رات سری لنکا نے 3-2 سے شکست دی تھی۔

مزید پڑھیں:  ویسٹ انڈیز کیخلاف کھلاڑی پلان کے مطابق نہ کھیل سکے، ہیڈ کوچ