کامن ویلتھ گیمز سکواش ایونٹ میں ناصر اقبال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

سکواش مینز کے دوسرے مرحلے میں پاکستان کے ناصر اقبال نے ہم وطن طیب اسلم کو شکست دیکر کوارٹر فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کرلی ہے،

ناصر اقبال نے طیب اسلم کیخلاف (11-5) (9-3) سے کامیابی حاصل کی، تیسرے سیٹ میں طیب اسلم گھٹنے میں انجریزکے باعث ریٹائرڈ ہوگئے۔

مزید پڑھیں:  پاکستان کا ایشین انڈر 18والی بال چمپئن شپ کیلئے ٹیم کا اعلان

سکواش ایونٹ میں ویمن اسکواش کھلاڑی آمنہ فیاض کو ملائشیا کی رچی آرنلڈ نے شکست دے دی۔ملائشیاء کی رچی آرنلڈ نے آمنہ فیاض کو تین صفر سے شکست دی۔

مزید پڑھیں:  پاکستان اور سری لنکا ٹی 20 ویمنز ایشیا کپ میں آج مدمقابل

آمنہ فیاض کیخلاف رچی آرنلڈ نے (11-3) 11-2)) اور (11-5) سے فتح حاصل کی۔