خیبرپختونخوا

خیبرپختونخوامیں ”پڑھے گا تو بڑھے گا”کے نام سے داخلہ مہم کا آغاز

ویب ڈیسک: خیبرپختونخوا بھر کے تمام سکولوں میں ”پڑھے گا تو بڑھے گا” کے نام سے داخلہ مہم کا آغاز کرد یاگیا ہے۔
صوبائی وزیر تعلیم شہرام ترکئی نے کہا ہے کہ ”پڑھے گا تو بڑھے گا” کے تحت داخلہ مہم یکم اگست تا 30 اگست جاری رہے گا۔ ونٹر زون کے سکولوں میں یکم اگست سے ریگولر کلاسز اور داخلہ مہم جاری رہے گا جبکہ سمر زون کے سکولوں میں بھی داخلہ مہم یکم اگست سے شروع ہو گا تاہم ریگولر کلاسز 15 اگست سے شروع ہوں گی۔
شہرام ترکئی نے کہا کہ رواں سال داخلہ مہم فرسٹ شفٹ اور سیکنڈ سکولوں میں ایک ساتھ جاری رہے گا، داخلہ مہم کا تمام نظام ڈیجیٹائز ہوگا جس کے لئے محکمہ تعلیم نے ایپ بنایا ہے۔ ڈیش بورڈ پر تمام بچوں کی مکمل ڈیٹا آن لائن موجود ہو گی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال 10 لاکھ بچوں کو داخل کرانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ہر ضلع، تحصیل، ویلج کونسل اور سرکل لیول پر داخلہ مہم چلایا جائے گا۔
وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے مزید کہا کہ علاقہ عمائدین، سینئر طلبا، والدین، ٹیچرز، کونسل ممبرز، سکاؤٹس اور سکول سربراہان گھر گھر داخلہ مہم چلائیں گے۔ سکولوں میں مفت درسی کتابیں، بہترین تعلیمی سہولیات اور قابل اساتذہ موجود ہیں۔ حکومت نے اپنی ذمہ داری پوری کی ہے۔

مزید پڑھیں:  سینیٹ انتخابات :صنم جاوید کے کاغذات نامزدگی منظور