کامن ویلتھ گیمز

کامن ویلتھ گیمز، پاکستانی خواتین تیراک آج ان ایکشن ہونگی

برمنگھم میں جاری کامن ویلتھ گیمز میں آج پاکستان کے کھلاڑی تین ایونٹس میں ان ایکشن دکھائی دینگے، پاکستان کے ویٹ لفٹر حیدر علی 81 کلوگرام ایونٹ میں ان ایکشن ہونگے یہ مقابلہ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 1بجکر 30 منٹ پر شروع ہوگا، پاکستان کے باکسر زوہیب رشید کی مقابلوں میں شرکت کے حوالے سے بھی فیصلہ آج کیا جانا ہے، پاکستان کی دو خواتین تیراک جہان آرا اور بسمہ خان سو میٹر فری سٹائل ہیٹس میں حصہ لینگی،تیراکی کے مقابلے پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 2بجکر 56 منٹ پر شروع ہونگے، پاکستانی تیراک مشعل ایوب سو میٹر بیک سٹروکس میں حصہ لینگی یہ مقابلہ دوپہر 3 بجکر 36 منٹ پر شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20 سیریز، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین آج پہلا ٹاکرا ہوگا