کنزہ ہاشمی

کنزہ ہاشمی کا نیا فیشن شوٹ مداحوں کا بھا گیا

کنزہ ہاشمی ہماری ڈرامہ انڈسٹری کا ایک نوجوان اور باصلاحیت چہرہ ہیں۔ کنزہ ہاشمی مشرقی کے ساتھ ساتھ مغربی لباس بھی خوبصورت نظر آتی ہیں۔ ان کے فیشن شوٹس کو ان کے مداح بہت پسند کرتے ہیں۔ کنزہ ہاشمی نے حال ہی میں برائیڈل شوٹ کیا۔

وہ خوبصورت میک اپ اور اپنی  مسکراہٹ کے ساتھ ایک دلہن کے لباس میں ملبوس تھیں۔ مداحوں نے ان کے اس فیشن شوٹ کو بہت پسند کیا ہے اور اس پر اپنی رائے بھی دی ہے ان کا کہنا تھا کہ کنزہ ہاشمی ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور جاذب نظر نظر آرہی ہیں اور ان کی مسکراہٹ بہت اچھی لگ رہی ہے

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن

کنزہ ہاشمی کا بھی کہنا ہے کہ ان کی پہلی ترجیح ڈرامہ انڈسٹری ہی ہے مگر فیشن شوٹس بھی وہ پسند کرتی ہیں ، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ہر طرح کے فیشن شوٹس پر یس نہیں کرتی بلکہ یہ دیکھنا ضروری ہوتا ہے کہ جس فیشن شوٹ کیلئے مجھے منتخب کیا گیا ہے کیا میں اس میں اچھی بھی لگوں گی یا نہیں؟

مزید پڑھیں:  پاکستان سمیت دنیا بھر میں تھیٹر کا عالمی دن