بی آر ٹی کی 62 نئی بسیں

بی آر ٹی کی 62 نئی بسیں چین سے پاکستان پہنچ گئیں

ویب ڈیسک: بی آر ٹی پشاور کی 62 نئی بسیں چین سے پاکستان پہنچ گئیں ہیں ۔ نئی بسیں اس وقت پورٹ قاسم پر موجود ہیں جو کسٹم کلیئرنس کے بعد کراچی سے پشاور کے لیے روانہ کر دی جایئں گی۔ ترجمان ٹرانس پشاور کے مطابق ان نئی بسوں کے سسٹم میں شامل ہونے سے بی آر ٹی میں بسوں کی مجموعی تعداد 220 ہوجائے گی۔ مزید 24 بسوں کی آمد جلد متوقع ہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ بسوں کی تعداد میں اضافے سے بی آر ٹی پشاور شہریوں کو مزید بہتر سفری سہولت فراہم کر سکے گا۔

مزید پڑھیں:  ملک میں قبل ازوقت انتخابات کے انعقاد کا امکان مسترد