دورہ نیدرلینڈز اور ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے قومی سکواڈز کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ سپر لیگ کے نیدرلینڈز کیخلاف مقابلوں اور دبئی میں ہونے والے ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے پندرہ رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا ہے، نیدرلینڈز کیخلاف سیریز سولہ تا اکیس اگست جبکہ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ستائیس اگست تک گیارہ ستمبر تک کھیلا جائیگا، اعلان کردہ سکواڈ میں فاسٹ بائولر نسیم شاہ جگہ بنانے میں کامیاب رہے ہیں جبکہ ناقص کارکردگی کی وجہ سے حسن علی کو ڈراپ کردیا گیا ہے جبکہ سلمان علی آغا کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ، فٹنس مسائل کے شکار شاہین شاہ آفریدی کو ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سکواڈز میں شامل رکھا گیا ہے،نیدرلینڈز کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے اعلان کردہ سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہو گا بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان)، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رئوف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور زاہد محمود۔ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کیلئے اعلان کردہ سکواڈ میں یہ کھلاڑی شامل ہونگے، بابر اعظم (کپتان)، شاداب خان(نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رئوف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر۔

مزید پڑھیں:  ٹی 20ورلڈ کپ کی ٹرافی ایبٹ آباد پہنچ گئی