حسن علی کو آرام دیا گیا ہے،محمد وسیم

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دورہ نیدرلینڈز اور ایشیا کے سکواڈز کے اعلان کے بارے میں کہا ہے کہ یہ دونوں ٹورز بہت اہم ہیں، لہٰذا انہوں نے کپتان اور کوچ کی مشاورت سے بہترین دستیاب کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے۔

محمد وسیم نے کہا کہ حسن علی کو ان ٹورز سے آرام دیا گیا ہے، البتہ ا ن کی جگہ نسیم شاہ کوپہلی مرتبہ قومی وائیٹ بال اسکواڈز کا حصہ بنایا گیا ہے ۔ وہ باقاعدگی سے 140 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے باؤلنگ کرتے ہیں، لہٰذا ان کی شمولیت سے قومی کرکٹ ٹیم کے شعبہ فاسٹ باؤلنگ کو مزید تقویت ملے گی۔

مزید پڑھیں:  ٹی20ورلڈ کپ کیلئے بھارتی سکواڈ کا اعلان
مزید پڑھیں:  ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے انگلش ٹیم کا اعلان، جوز بٹلر کپتان مقرر

انہوں نے کہاکہ قومی وائیٹ بال اسکواڈ کا حصہ بننے والے سلمان علی آغا کو ایک مرتبہ پھر قومی ون ڈے انٹرنیشنل اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ وہ ایک کارآمد آف اسپنر ہیں جو مڈل اوورز میں اننگز کو اینکر کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔