پاکستانی کرکٹرز کو بگ بیش کیلئے این او سی نہ مل سکا،

پاکستانی کرکٹرز کو بگ بیش کیلئے این او سی نہ مل سکا، کرک انفو، پی سی بی نے خبر کو غلط قرار دیدیا

کرکٹ کی معروف ویب سائٹ کرک انفو نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے اپنے تمام کرکٹرز چاہے وہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل ہیں یا نہیں کو بگ بیش لیگ اور یو اے ای میں ہونے والی انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی لیگ کیلئے این او سی دینے سے انکار کردیا ہے،

اس انکار کی وجہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے مصروف ترین شیڈول کو سمجھا جا رہا ہے تاہم یہ بات سمجھ سے بالاتر ہے کہ سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کرکٹرز کو این او سی نہ دینے کی وجہ مصروف شیڈول ہے لیکن کیا وجہ ہے کہ وہ کرکٹرز جو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل نہیں ہیں کو این او سی کیوں نہیں دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں:  سینٹرل ایشین والی بال لیگ، غیر ملکی ٹیموں کی آمد شروع

ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ نے کرک انفو کی اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے اور کہا ہے کہ بغیر ہمارا موقف لئے یکطرفہ خبر غلط ہے، پاکستان کرکٹ بورڈ کی جاری پریس ریلیز کے مطابق کرک انفو کو اس خبر کے حوالے سے تمام حقائق سے آگاہ بھی کیا گیا مگر اس کے باوجود کرک انفو نے خبر کو اپنی ویب سائٹ سے نہیں ہٹایا ہے۔

مزید پڑھیں:  فاسٹ بولر محمد عامر کو آئرلینڈ کا ویزا جاری