پشاور زلمی کے زیر اہتمام فرانس بھی ٹرائلز کا انعقاد

پشاور زلمی برطانیہ کے بعد یورپ میں ٹیلنٹ ہنٹ کے ذریعے اورسیز کرکٹ کھلاڑی تلاش کر رہی ہے یورپ میں ٹیلنٹ ہنٹ کے دوران آسٹریا ، سپین ، جرمنی کے بعد فرانس میں پشاور زلمی کا ٹیلنٹ ہنٹ کے لیے ٹرائلز لئے گئے ۔ فرانس میں سینکڑوں نوجوانوں نے اپنی بولنگ اور بیٹنگ کے جوہر دکھائے تاکہ سلیکٹرز کو متاثر کر کے ٹیم میں جگہ حاصل کر سکیں ۔ پشاور زلمی کی طرف سے انضمام الحق اور محمد اکرم نے ٹرائلز لیے اور اچھی کارکردگی پیش کرنے  والے کھلاڑیوں کو اوور سیز کرکٹ ٹیم کے لیے سلیکٹ کیا ۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس 2024 کا میلا سج گیا، سائبر حملوں کا بھی خطرہ

پشاور زلمی کے صدر انضمام الحق کا کہنا ہے برطانیہ کے بعد یورپ میں بھی کرکٹ کا نیا ٹیلنٹ تلاش کرنے کے لیے پرجوش ہوں ، یورپ میں ٹیلنٹ ہنٹ سے پاکستان کمیونٹی اور وہاں کے مقامی کرکٹرز کو صلاحیتوں کے اظہار کا موقع ملے گا ۔ ہم اس مقصد کیلئے یورپ میں کھلاڑیوں کے ٹرائل لے رہے ہیں تاکہ اورسیز نوجوان کرکٹرز میں چھپا ٹیلنٹ تلاش کیا جائے ۔ انہوں نے مقامی ٹیلنٹ کی تعریف کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ کچھ منتخب کھلاڑی گلوبل زلمی کا حصہ بن کر آگے بڑھ سکتے ہیں ۔

مزید پڑھیں:  پیرس اولمپکس میں 7 پاکستانی ایتھلیٹ قسمت آزمائی کرینگے

اس کے علاوہ ان ٹرائلز سے پاکستان کا مثبت امیج بھی دنیا بھر میں اجاگر ہوگا۔ یورپ بھر میں ٹرائلز کے بعد پشاور زلمی اووسیز ٹیم کا انتخاب کیا جائیگا ۔ اس موقع پر محمد اکرم اور انضمام الحق نے نوجوانوں کو مشورے دیے کہ کس طرح وہ اپنے کھیل میں نکھار پیدا کرسکتے ہیں۔انضمام نے خاص طور سے بیٹنگ کی باریکیوں پر روشنی ڈالی اور تکنیک درست کرنے کے لیے مشورے دیے۔ بولر کوچ محمد اکرم نے بھی بولنگ کوچ کے ٹپس بتائے اور کہا کہ آپ لوگوں میں ٹیلنٹ بہت زیادہ ہے