روسی عدالت نے امریکی خاتون باسکٹ بال سٹار بریٹنی کو سزا سنا دی

روسی عدالت نے امریکی خاتون باسکٹ بال سٹار برٹنی گرائنر کو ممنوعہ منشیات رکھنے کے الزام میں سزا سنا دی ہے۔ وکیل دفاع نے فیصلے کے خلاف اپیل کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔دو مرتبہ اولمپک گولڈ میڈلسٹ امریکی خاتون باکسٹ بال کھلاڑی برٹنی گرائنر کو وومین نیشنل باسکٹ بال ایسوسیئشن کی جانب سے روس میں ہونے والے مقابلوں میں شرکت کے وقت روسی حدود میں ممنوعہ منشیات لانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔عدالتی فیصلے سے قبل برٹنی گرائنر نے روتے ہوئے جج سے التجا کی کہ انہیں سخت قید کی سزا سنا کر انکی زندگی برباد نہ کی جائے، عدالت نے انہیں 9 سال سزا کے ساتھ 1 ملین روبل (تقریبا 16 ہزار 990 ڈالر) جرمانہ بھی عائد کیا ہے۔

مزید پڑھیں:  قومی ٹیم کی قیادت ایک بار پھر بابراعظم جو ملنے کا امکان