اسلامک گیمز کے لیے قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کی تیاری مکمل

اسلامک گیمز کے لیے قومی ٹیبل ٹینس ٹیم کی تیاری مکمل ہوگئی۔کوچ اعجاز علی کا کہنا ہے کہ  انشاللہ ہم اس ٹیم سے پرامید ہے کہ پاکستان اسلامک گیمز میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی ۔ ایک مہینے سے جاری ٹریننگ کیمپ کو دو جگہ کراچی اور لاہور پر لگایا گیا تھا۔ بعد میں تمام کھلاڑیوں اور آفیشلز میں پاکستانی ٹی شرٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ پاکستانی ٹیبل ٹینس ٹیم میں دو بوائز فہد خواجہ اور تیمور خان اور دو گرلز حور فواد اور حقہ حسن شامل ہیں، فہد خواجہ اس وقت کامن ویلتھ گیمز میں حصہ لے رہے ہیں، کوچ اعجاز علی اور مینیجر  یاسرب شاہ شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:  بابراعظم کو ایک بار پھر ٹی ٹوئنٹی کی کپتانی ملنے کا امکان